ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

ہرنائی میں کوئلے کی کان میں دھماکا، 6 کان کن جاں بحق

ہرنائی: بلوچستان کے علاقے ہرنائی میں کوئلے کی کان میں حادثے کے باعث 6 کان کن جاں بحق ہوگئے۔

شاہرگ کے ترخ تنگی علاقے میں قائم کوئلے کی کان میں زہریلی گیس بھرنے سے دھماکا ہوا جس کے باعث کان بیٹھ گئی۔دھماکے کے بعد مقامی انتظامیہ نے ریسکیو کا کام شروع کیا، جو 7 گھنٹے سے زائد جاری رہا۔

اس دوران کان کے اندر سے 6 مزدوروں کی لاشیں برآمد ہوئیں۔

دوسری جانب محکمہ معدنیات کے حکام نے کہا ہے کہ واقعے کے حوالے سے ایف آئی آر درج کر کے تحقیقات کا آغاز کردیا گیا ہے ۔

وزیراعلیٰ اور چیف سیکرٹری بلوچستان کی ہدایت پر ریسکیو سرگرمیوں کو مزید تیز کرنے کی ہدایت کی ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں