ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

راولپنڈی میں دودھ اور دہی کی قیمت میں مزید اضافہ

راولپنڈی میں دودھ کی قیمت بڑھا کر 180 روپے فی لیٹر جبکہ دہی 200 روپے فی کلو کر دیا گیا۔ گوالہ یونین کے سیکریٹری چوہدری خرم کا کہنا ہے کہ بھینس 6 لاکھ روپے جبکہ بھوسہ، کھل اور چارہ کی قیمت میں 1 ہزار فیصد اضافہ ہوگیا۔

دودھ دہی قیمت میں آج 6 دسمبر سے اضافہ لاگو کر دیا گیا۔ دوسری جانب، ڈپٹی کمشنر کی ریٹ لسٹ میں دودھ 140 روپے اور دہی 150 روپے کلو مقرر ہے۔

واضح رہے کہ راولپنڈی میں اپریل سے اب تک دودھ کی قیمت میں 30 روپے اور دہی کی قیمت میں 40 روپے کلو اضافہ ہوا ہے۔

 

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں