ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

عراق: کرکوک سے انقرہ کے لئے پہلی براہ راست پرواز شروع ہو گئی

عراق کے شہر کرکوک سے ترکیہ کے دارالحکومت انقرہ کے لئے پہلی براہ راست پرواز کی گئی۔

کرکوک ایئر پورٹ کے پریس رپورٹر خیردی صمد نے جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ عراق ایئرلائنIHY نے کل مقامی وقت کے مطابق شام 5 بجے  کرکوک انٹرنیشنل ایئرپورٹ سے انقرہ کے لئے پہلی پرواز کی۔

صمد نے کہا ہے کہ ابتدا میں کرکوک ۔انقرہ پرواز ہفتے میں ایک دفعہ کی جائے گی تاہم توقع ہے کہ آئندہ ہفتوں میں پروازوں کی تعداد میں اضافہ کر دیا جائے گا۔

واضح رہے کہ عراق میں کرکوک ایئر پورٹ  کوقبل ازیں فوجی بیس کے طور پر استعمال کیا  جا رہا تھا۔  20 اکتوبر سے ایئر پورٹ کو اندرون ملک اور بین الاقوامی پروازوں کے لئے کھول دیا گیا۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں