ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

 ڈی آئی خان میں فورسز کی کارروائی سے 3 دہشتگرد ہلاک، ایک زخمی

ڈیرہ اسماعیل خان میں فورسز کی کارروائی میں 3 دہشت گرد ہلاک اور ایک زخمی ہوگیا۔

سکیورٹی ذرائع کے مطابق پولیس، سی ٹی ڈی اور سکیورٹی فورسز نے ڈی آئی خان کی تحصیل درابن میں دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع پر کارروائی کی۔

ذرائع نے بتایا کہ یہ کارروائی علاقہ گرہ مستان میں کی گئی جہاں دہشتگردوں نے خفیہ ٹھکانوں سے فورسز پر حملہ کیا۔سکیورٹی ذرائع کے مطابق فورسز سے فائرنگ کے تبادلے میں 3 دہشت گرد ہلاک ہوگئے جن کا تعلق کالعدم ٹی ٹی پی سے تھا جبکہ دہشت گردوں کی شناخت منیب، جنید الرحمان، شوکت کے نام سے ہوئی۔

 

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں