ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

 کولمبیا، مٹی کا تودا بس پر آگرا، بچوں سمیت 27 افراد ہلاک

 بگوٹا:کولمبیا  میں مٹی کا تودہ بس پر آگرا جس کے نتیجے میں بس میں سوار 27افراد  ہلاک ہوگئے.

غیر ملکی میڈیا کے مطابق مغربی کولمبیا کے صوبے ریسارالدا میں شدید بارشوں کی وجہ سے مٹی کے تودے گرنے کے حاد ثات رونما ہوئے،اس  دوران ایک پہاڑی علاقے میں مٹی کا تودا گرا اور قریب سے گزرنے والی بس سمیت دیگر  گاڑیاں بھی اس کی زد میں آگئیں.

میڈیا رپورٹس کے مطابق واقعے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو اہلکاروں کی جانب سے آپریشن شروع کردیا گیا جس میں اب تک 27افراد کی ہلاکت کی تصدیق کی گئی ہے۔

ریسکیو کے مطابق امدادی کارروائیوں کے نتیجے میں 9افراد کو بچالیا گیا جب کہ ہلاک ہونے والوں  میں تین بچے بھی شامل ہیں۔

The post  کولمبیا، مٹی کا تودا بس پر آگرا، بچوں سمیت 27 افراد ہلاک appeared first on Daily Jasarat News.

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں