ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

ہم نے 70 روسی میزائلوں میں سے بیشتر کو تباہ کر دیا ہے :یوکرینی صدر

 یوکرینی صدر ولودیمیر زیلنسکی نے  بتایا ہے کہ  روسی فوج کے یوکرینی علاقوں پر داغے گئے70 میں سے بیشر میزائلوں کو تباہ کر دیا گیا ہے۔

 زیلنسکی نے گزشتہ شب ٹیلی گرام پر اپنے  ایک ویڈیو پیغام میں عوام سے خطاب کے دوران بتایا کہ روسی فوج نے ہم پر دوبارہ حملے شروع کر دیئے ہیں ،گزشتہ روز روس نے ہم  پرایکس-101 قسم کے 70 میزائل داغے جن میں سے بیشتر کو ہماری فوج نے تباہ کر دیا ہے ۔

 یوکرینی صدر نے بتایا کہ اتحادی ممالک کی طرف سے ہمیں ملنے والے دفاعی نظام  موثر تو ہیں مگر ناکافی ہیں ،ہمیں ایسے متعدد نظام مزید درکار ہیں کیونکہ ہماری فضائی حدود مکمل دفاع کرنے میں ناکام ہے، یہی وجہ ہے کہ چند میزائل گرنے سے جانی نقصان بھی  ہوا ہےجبکہ بجلی کی فراہمی بھِ منقطع ہوئی ہے جن میں کیئف  بھی شامل ہے۔

 

 

 

 

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں