ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

تنزانیہ کی صدر کا یوم آزادی کی تقریبات کا بجٹ اسکولوں پر خرچ کا حکم

 نیروبی: تنزانیہ کی صدر سامعہ سلوہو حسن نے یوم آزادی کی تقریبات کیلئے مختص بجٹ کو سکولوں میں ہاسٹل کی تعمیر پر خرچ کرنے کی ہدایت جاری کردی۔ 

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق تنزانیہ کی صدر سامعہ سلوہو حسن نے 9 دسمبر کو ہونے والی یوم آزادی کی تقریبات منسوخ کر دی ہیں اور ہدایت کی ہے کہ بجٹ کو خصوصی ضروریات کے حامل بچوں کے لیے ہاسٹل کی تعمیر کے لیے استعمال کیا جائے۔ 

تنزانیہ کے وزیر مملکت جارج سمباچاوین نے پیر کے روز کہا کہ تقریبات کے لئے مختص کیا گیا بجٹ صدر کے حکم کے مطابق انتظامیہ کو تقسیم کر دیا گیا ہے۔ تنزانیہ میں عام طور پر یوم آزادی کی تقریبات شان و شوکت اور سرکاری پروٹوکولز کے ساتھ منائی جاتی ہیں، تاہم یہ پہلا موقع نہیں ہے جب تنزانیہ نے تقریبات منسوخ کی ہیں۔ 

2015میں اس وقت کے صدر جان میگوفولی نے تقریبات منسوخ کرکے فنڈز کو دارالحکومت دارالسلام میں سڑک کی  تعمیر کیلئے مختص کردیا تھا، 2020 میں بھی انہوں نے ایسا ہی کیا اور ہدایت کی کہ بجٹ طبی سہولیات خریدنے کے لیے استعمال کیا جائے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں