ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

روس: نومبر میں یوکرین کا جانی نقصان 8 ہزار 300 فوجیوں سے زیادہ ہے

روس کے وزیر دفاع سرگے شوئے گو نے کہا ہے کہ نومبر کے مہینے میں یوکرین کا جانی نقصان 8 ہزار 300 فوجیوں سے زیادہ ہے۔

شوئے گو نے فوجی حکام کے ساتھ اجلاس میں 24 فروری سے جاری روس۔یوکرین جنگ کے بارے میں بیانات جاری کئے ہیں۔

انہوں نےکہا ہے کہ یوکرین کے علاقے دونباس میں جھڑپیں جاری ہیں۔ علاقے کی، مایورسک، پاولیوکا، اوپیٹن، آندریژوکا، بیلوگورویکا اور کردیمیوکا  نامی، آبادیاں روسی فوج کے کنٹرول میں چلی گئی ہیں۔ لوہانسک اور دونیتسک  میں یوکرینی فوج کو بھاری جانی نقصان اٹھانا پڑا ہے۔

شوئے گو نے کہا ہے کہ دشمن کو نومبر کے مہینے میں 8 ہزار 300 سے زائد فوجیوں، 5 طیاروں، 10 ہیلی کاپٹروں، 149 ٹینکوں اور 300 سے زائد بکتر بند گاڑیوں کا نقصان پہنچا ہے۔ اس کے علاوہ روسی مسلح افواج نے لانگ بیرک اور حساس اسلحے کے ساتھ، یوکرین کے فوجی انتظامی و صنعتی مراکز پر بھی ، وسیع پیمانے کے حملے کئے  ہیں۔

شوئے گو نے یوکرین کے زاپوریزیا جوہری پاور پلانٹ  پر روسی فوجوں کے قبضے کی یاد دہانی کروائی  اور کہا ہے کہ اس پلانٹ کی سلامتی کو یقینی بنانے کے لئے اہم تدابیر اختیار کر لی گئی ہیں۔

انہوں نے کہا ہے کہ یوکرینی یونٹیں اس پاور پلانٹ پر حملے کر رہی ہیں اور یہ حملے "جوہری دہشت گردی ” ہیں۔

وزیر خارجہ سرگے شوئے گو نے جنگ میں روسی محارب طیاروں کے وسیع استعمال کا ذکر کیا اور کہا ہے کہ روسی فوج  جدید ایوی ایشن سامان سے لیس کی جا رہی ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں