ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

”الیکشن کراؤملک بچائو مہم”میں عوام کی بھرپور شرکت نے فیصلہ سنا دیا، مسرت جمشید چیمہ

لاہور:حکومت پنجاب کے ترجمان مسرت جمشید چیمہ نے کہا ہے کہ” الیکشن کرا ملک بچائو مہم” کا این اے 126سے باقاعدہ آغاز ہو چکا ہے جس میں عوام کی بھرپور شرکت نے فیصلہ سنا دیا۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں ترجمان حکومت پنجاب نے کہا کہ عوامی رابطہ مہم کے دوران عوام کو امپورٹڈ حکومت کے ملک کو پہنچائے گئے نقصانات سے بھی آگاہ کیا جا رہا ہے۔

واضح رہے کہ تحریک انصاف نے الیکشن کراو ملک بچائو مہم شروع کر رکھی ہے، مہم کے تحت لاہور میں 11 روز میں11 ریلیاں اور اجتماعات کا انعقاد ہو گا۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں