ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

حکومت کا ڈالر کی مصنوعی قلت پیدا کرنیوالوں کیخلاف اقدامات کا فیصلہ

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے ملک میں ڈالر کی مصنوعی قلت پیدا کرنے میں ملوث عناصرکے خلاف شکنجہ سخت کرنے کا اصولی فیصلہ کرلیا۔

ذرائع کے مطابق اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے ریگولیشنز پر عمل کو مؤثر بنانے کی ہدایات جاری کردی ہیں۔ اس حوالے سے وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار سے گورنر اسٹیٹ بینک آف پاکستان جمیل احمد نے بدھ کو ورچوئل میٹنگ کی۔

ورچوئل میٹنگ میں وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے خزانہ طارق باجوہ، اسپیشل سیکرٹری خزانہ اور فنانس ڈویژن کے دیگر اعلیٰ افسران نے بھی شرکت کی۔  وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے ملک کی مجموعی اقتصادی صورتحال کے علاوہ ملک میں معاشی ترقی اور استحکام کو برقرار رکھنے کے لیے مختلف مالیاتی اور مانیٹری اقدامات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

گورنر اسٹیٹ بینک نے اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے کیے گئے پالیسی اقدامات کے لیے موجودہ حکومت کی مسلسل حمایت پر وزیر خزانہ کا شکریہ ادا کیا۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں