ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

 ملتان کی کنڈیشنز سلیکشن پر اثر انداز ہو سکتی ہے، انگلش ٹیم میں ردو بدل پر غور

لندن :پاکستان کے خلاف ملتان میں کھیلے جانے والے دوسرے ٹیسٹ میچ کے لیے انگلش ٹیم نے کنڈیشنز کو مد نظر رکھتے ہوئے پلیئنگ الیون پر  غور شروع کر دیا۔

برطانوی میڈیا کے مطابق انگلینڈ کرکٹ ٹیم  اولی پوپ کو ہی بحیثیت وکٹ کیپرکھلانے پرغور کر رہی ہے، اولی پوپ  نے  پہلے ٹیسٹ میں بین فوکس کی جگہ وکٹ کیپنگ کی تھی۔

وکٹ کیپر بین فوکس طبیعت ناساز ہونیکی وجہ سے ٹیسٹ میچ نہیں کھیل سکے تھے جبکہ انگلش آل رائونڈر لیام لیونگ اسٹون گھٹنے کی انجری کے باعث سیریز سے باہر ہو چکے ہیں۔

برطانوی میڈیا کے مطابق اولی پوپ وکٹ کیپنگ کرتے ہیں تو مارک ووڈ کو پلیئنگ الیون میں لیام لیونگ اسٹون کی جگہ ٹیم میں شامل کیا جا سکتا ہے۔

برطانوی میڈیا کے مطابق ملتان کی کنڈیشنز ٹیم سلیکشن پر اثر انداز ہو سکتی ہے، بین فوکس اور مارک ووڈ دونوں کے کھیلنے کی صورت میں ول جیکس جگہ برقرار نہیں رکھ سکیں گے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں