ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

 اسرائیل کا ظلم جاری ،مذید 4 فلسطینیوں کو شہید کر دیا

رملہ:مغربی کنارے میں قابض سرائیلی فوج نے نہتے شہریوں کے خلاف جارحانہ کارروائیوں کا سلسلہ جار رکھتے ہوئے مزید 4فلسطینیوں کو شہید کردیا،

مقامی میڈیا کے مطابق صیہونی فوج کی تازہ کارروائیوں کے نتیجے میں شہید ہونے والے فلسطینیوں کا تعلق جینن اور رملہ سے ہے،اسرائیلی فوج کی طرف سے رواں ماہ کی جانے والی جارحانہ کارروائیوں میں یہ تازہ 4ہلاکتیں ہیں، اسرائیلی فوج کی کارروائیوں کے دوران فائرنگ سے دو افراد شدید زخمی بھی ہوئے۔

فلسطینی شہریوں کی ہلاکت کے خلاف جینن میں فلسطینی حکام کی طرف سے احتجاجا ہڑتال کی گئی اور تمام سرگرمیاں معطل رہیں اس دوران اسرائیلی فورسز اور نہتے فلسطینوں کے درمیان جھڑپوں کا سلسلہ بھی جاری رہا،فلسطین اتھارٹی نے شہریوں کی ہلاکت پر شدید ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ قابض اسرائیلی فورسز مسلسل نہتے فلسطینیوں کو نشانہ بنا رہی ہیں جس کے سخت نتائج بھگتنے پڑیں گے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں