ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

جب نیب ہی لیٹ گیا تو ڈیلی میل کیا کرتا؟ شہزاد اکبر

لاہور: سابق مشیر احتساب اور پی ٹی آئی رہنما شہزاد اکبر نے ڈیلی میل کی جانب سے مقدمے سے دستبرداری کو سیٹلمنٹ قرار دے دیا ہے، کیس میں جب نیب ہی لیٹ ہوگیا تو ڈیلی میل کیا کرتا؟

 شہزاد اکبر نے کہا کہ ڈیلی میل کہہ رہا ہے کہ نیب نے تو شہباز شریف کو چارج ہی نہیں کیا، جب نیب نے چارج نہیں کیا تو برطانوی حکومت یا ڈی ایف آئی ڈی چارج کیسے کرتی؟ ڈیلی میل لکھتا ہے کہ متاثرین کے فنڈزمیں خورد برد کے الزام کی حد تک معذرت خواہ ہے۔

شہزاداکبر نے کہا کہ اس کیس میں شہبازشریف نے عدالت کاجرمانہ بھی ادا کردیا ہے اب کوئی ان سے تصدیق کرلے، میری نظر میں ڈیلی میل کی معذرت مقدمے کی سیٹلمنٹ لگتی ہے۔

واضح رہے کہ آج برطانوی اخبار ڈیلی میل نے وزیراعظم شہبازشریف کیخلاف زلزلہ متاثرین کےفنڈز کی چوری کے الزام پر معذرت کی تھی، البتہ ڈیلی میل نے شہبازشریف کیخلاف منی لانڈرنگ اور ٹی ٹی اسکینڈل خبر پر معافی نہیں مانگی، اخبار نے لکھا کہ شہبازشریف کیخلاف زلزلہ متاثرین فنڈزمیں کرپشن کی خبر پر معذرت خواہ ہیں۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں