ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

اسپیشل جے آئی ٹی کا ارشد شریف کی والدہ اور بیوہ کا بیان ریکارڈ کرنے کا فیصلہ

اسلام آباد: سپریم کورٹ کے حکم پر تشکیل دی گئی ارشد شریف قتل کی اسپیشل جے آئی ٹی نے مقتول صحافی کی والدہ اور اہلیہ کا بیان ریکارڈ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق صحافی ارشد شریف قتل کیس کی اسپیشل جے آئی ٹی کا پہلا اجلاس ڈی آئی جی ہیڈ کوارٹر کے دفتر اسلام آباد میں ہوا، جس  میں فیصلہ کیا گیا کہ جے آئی ٹی اپنے ٹی او آرز بنائے گی اور تحقیقات میں سب سے پہلے مقتول ارشد شریف کی والدہ اور بیوہ کا بیان ریکارڈ کیا جائے گا۔

پولیس کے مطابق تحقیقات کے حوالے سے تمام متعلقہ افراد سے رابطہ کیا جائے گا جبکہ جوائنٹ انویسٹی گیشن ٹیم کے اراکین کینیا بھی جائیں گے جس کے لیے تمام سفری اور دستاویزات کی تیاری شروع کردی گئی ہے۔

واضح رہے کہ از خود نوٹس کیس کی سماعت کے دوران چیف جسٹس نے ارشد شریف قتل کیس کی تحقیقات کے لیے خصوصی مشترکہ تحقیقاتی کمیٹی بنانے اور دو ہفتوں میں رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت کی تھی۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں