ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

بنگلہ دیش نیشنلسٹ پارٹی کے رہنما حکومت مخالف ریلی سے قبل گرفتار

 ڈھاکہ:بنگلہ دیش کی اپوزیشن جماعت کے جنرل سیکریٹری اور سابق وزیر کو گرفتار کر لیا گیا۔

بنگلہ دیشی میڈیا  کے مطابق اپوزیشن کے دونوں رہنماں کو وزیراعظم کیخلاف ریلی نکالنے سے قبل گرفتار کیا گیا، پولیس کا کہنا تھا کہ دونوں رہنمائوں کو تشدد پر اکسانے اور سرکاری کام میں رکاوٹ ڈالنے کے شبہ میں گرفتار کیا گیا۔

دوسری جانب بنگلہ دیش نیشنلسٹ پارٹی کے ترجمان نے کہا کہ پارٹی کے جنرل سیکریٹری اور سابق وزیر کو رات کو گھر سے گرفتار کیا گیا۔

پارٹی ترجمان کا مزید کہنا تھا کہ ریلی سے قبل پولیس اب تک پارٹی کے تقریبا 2ہزار ارکان کو گرفتار کرچکی ہے، بی این پی نے 11 دسمبر سے وزیراعظم شیخ حسینہ کے خلاف ریلی نکالنے کااعلان کر رکھا ہے۔

بی این پی وزیراعظم کے مستعفی ہونے اور نئے انتخابات کرانے کا مطالبہ کر رہی ہے

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں