ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

صوبائی اسمبلیوں کی 20 دسمبر سے قبل تحلیل کا اعلان کر دیا جائیگا، عمران خان

سابق وزیراعظم عمران خان  کا کہنا ہے  کہ 20 دسمبر سے قبل اسمبلیوں کی تحلیل کا اعلان کر دیا جائے گا۔

لاہور میں عمران خان کے زیر صدارت ساہیوال سرگودھا ڈویژن اور میانوالی اراکین اسمبلی کے اجلاس کی  تفصیلات واضح ہو گئی ہیں ، دونوں ڈویژن سے تعلق رکھنے والے ارکان نے اسمبلی کی تحلیل کے فیصلے کی توثیق کر دی۔

عمران خان نے کہا کہ ہماری سیاست ملکی مفادات  سے بالاتر نہیں، پی ڈی ایم حکومت نے ملکی معیشت کو تباہ کر کے رکھ دیا ہے، 20 دسمبر سے قبل اسمبلی تحلیل کی تاریخ کا اعلان کر دیا جائے گا۔

عمران خان کا کہنا تھا کہ ق لیگ اہم اتحادی ہے، انہیں اپنے فیصلے سے آگاہ کر دیا ہے، مسلم لیگ ق اسمبلی کی تحلیل کے معاملے پر ایک پیج پر ہے، اسی ماہ اسمبلی تحلیل ہونے جارہی ہے، اس موقع پر تمام ارکان اسمبلی نے عمران خان کے فیصلے کی توثیق کی ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں