ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

 لنکا پریمیئر لیگ، اعظم خان سر پر گیند لگنے سے زخمی ہوگئے

 کولمبو:لنکا پریمیئر لیگ میں شریک پاکستانی کرکٹر اعظم خان وکٹ کیپنگ کے دوران سر پر گیند لگنے سے زخمی ہوگئے،

سری لنکا کے شہر پالی کیلے میں ہونے والے لنکا پریمیئر لیگ کے میچ میں گال گلیڈی ایٹرز اور کینڈی فیلکنز کے درمیان میچ جاری تھا ،اس دوران وکٹ کیپنگ کرتے ہوئے گیند اعظم خان کے سر پر لگی ، انہیں میدان سے باہر اسٹریچر پر لے جایا گیا  اور پھر اسپتال پہنچایا گیا۔

ٹیم ترجمان کے مطابق اعظم خان اب ٹھیک ہیں ،میچ میں گال گلیڈی ایٹرز نے فیلکنز کو 12رنز سے ہرا دیا،واضح رہے کہ اعظم خان لنکا پریمیئر لیگ میں گال گلیڈی ایٹرز کی نمائندگی کررہے ہیں۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں