ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

جنوبی افریقا کے صدر کیخلاف ماخذے کا خطرہ ٹل گیا

کیپ ٹاؤن:جنوبی افریقا کے صدر سرل رامافوسا کے خلاف ماخذے کا خطرہ ٹل گیا، پارلیمنٹ نے صدر سرل رامافوسا کے خلاف ماخذے کی تحریک شروع نہ کرنے کے حق میں ووٹ دے دیا۔

پارلیمنٹ کے 214 ارکان نے صدر رامافوسا کے ممکنہ ماخذے کے خلاف ووٹ دیا، ماخذے کی حمایت میں 148 ارکان نے ووٹ دیے جبکہ باقی ارکان پارلیمنٹ ووٹنگ سے غیر حاضر رہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ دنوں صدر رامافوسا کے خلاف گیٹ فارم اسکینڈل میں سنگین بدعنوانیوں کے الزامات سامنے آئے تھے۔صدر رامافوسا نے تمام الزامات سے انکار کیا ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں