ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

عمران خان کے پاس سیاسی آپشنز ختم ہو چکے،سینیٹر شیری رحمان

underage marriages

اسلام آباد:وفاقی وزیر برائے ماحولیات و تبدیلی سینیٹر شیری رحمان نے کہا ہے کہ عمران خان ایک بار پھر سیاست میں رلیونٹ رہنے کی بھرپور کوشش کر رہے ہیں۔ تحریک انصاف تاثر پیدا کر رہی ہے کہ عمران خان کے پاس ہی پنجاب کی صوبائی اسمبلی تحلیل کرنے کا اختیار ہے، جبکہ آئین کے آرٹیکل 112 کے مطابق صوبائی اسمبلی تحلیل کرنے کا اختیار صرف وزیراعلیٰ کے پاس ہے۔ان خیالات کااظہار شیری رحمان نے بدھ کے روزٹوئٹر پر جاری اپنے بیان میں کیا۔

شیری رحمان کا کہنا تھا کہ پنجاب میں حکومت ان کی نہیں( ق) لیگ کی ہے جو اسمبلی تحلیل کے حق میں نہیں۔عمران خان کے پاس سیاسی آپشنز ختم ہو چکے ہیں لہذا اسمبلی تحلیل کرنے کی دھمکی دے کر وہ رلیونٹ رہنا چاہتے ہیں۔پی ٹی آئے کے سینئر رہنما سرے عام کہہ رہے کہ اسمبلیاں تحلیل کرنے کے معاملے پر پارٹی میں اختلافات ہیں۔

شیری رحمان کا کہنا تھا کہ 20دسمبر بھی گزر جائے گی،اسمبلیاں وہیں موجود ہونگی جبکہ عمران خان اداروں کو منتیں کرتے نظر آئے گے۔اگر یہ اتنے بااختیار اور سیاست میں متعلقہ ہوتے اداروں سے مخاطب ہوکر خطاب نا کرتے۔یہ صوبائی اسمبلی تحلیل کرنے سے پہلے اپنے ارکان قومی اسمبلی کو استعفیٰ منظور کروانے پر رضامند کریں۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں