ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

وقار یونس نے قومی کرکٹرز کو انجریز سے بچانے کا طریقہ بتادیا

لاہور:پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کوچ  وقار یونس نے قومی کرکٹ ٹیم کے لیے ریڈ اور وائٹ بال کے لیے الگ الگ کھلاڑیوں کے لیے آواز اٹھا دی.

ٹوئٹر پر جاری بیان میں وقار یونس نے کہا کہ جب آپ ٹی ٹوئنٹی سے سیدھا کھلاڑیوں کو ٹیسٹ میں لاتے ہیں تو انجریز اور تنقید کی بھی توقع رکھیں.

سابق فاسٹ بولر کا کہنا تھا کہ نسیم شاہ اور حارث رئوف حال ہی میں اس کی بڑی مثالیں ہیں،ریڈ اور وائٹ بال کے لیے کھلاڑیوں کا الگ سیٹ بنائیں.

ساتھ ہی وقار یونس نے  چیف سلیکٹر محمد وسیم اور پی سی بی کو مینشن کرتے ہوئے کہا کہ نیوزی لینڈ کے خلاف سیریز کے لیے اس بات کو مد نظر رکھیں۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں