ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

دورہ پاکستان کیلئے نیوزی لینڈ کے 15 رکنی ٹیسٹ سکواڈ کا اعلان کردیا گیا

کرائسٹ چرچ: نیوزی لینڈ کرکٹ بورڈ کی جانب سے دورہ پاکستان کیلئے 15 رکنی ٹیسٹ سکواڈ کا اعلان کردیا گیا۔

کیویز بورڈ کی جانب سے دورہ پاکستان کیلئے ٹیم کی قیادت ٹم ساتھی کے سپرد کی گئی ہے جبکہ ٹام لیتھم نائب کپتان ہوں گے۔ سکواڈ میں لیگ سپنر اش سودھی کی چار سال بعد واپسی ہوئی ہے جبکہ بلیئر ٹکنر اور گلین فلپس کو بھی 15 رکنی سکواڈ کا حصہ بنایا گیا ہے، ٹرینٹ بولٹ ٹیم کا حصہ نہیں ہوں گے۔

سکواڈ کے دیگر کھلاڑیوں میں وکٹ کیپر مائیکل بریسویل، ٹوم بلنڈیل، ڈیون کانوے، میٹ ہینری ،ٹام لیتھم، ڈیرل مچل ،ہینری نکولس، اعجاز پٹیل، کین ولیم سن ، نیل وینگر اور ول ینگ شامل ہیں۔

یاد رہے کہ پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان ٹیسٹ سیریز کا آغاز 26 دسمبر سے ہوگا، پہلا ٹیسٹ میچ 26 دسمبر سے کراچی میں کھیلا جائے گا جبکہ دوسرا ٹیسٹ 3جنوری سے ملتان سٹیڈیم میں شروع ہوگا۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں