ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

وزارت ریلوے کا فرید ایکسپریس22 دسمبر سے چلانے کا فیصلہ

Railways

اسلام آباد: وزارت ریلوے نے فرید ایکسپریس بحال کرنے اور ملکوال براستہ پنڈ دادنخان کے درمیان شٹل ٹرین سروس چلانے کا فیصلہ کر لیا۔

وزارت ریلوے میں وفاقی وزیر خواجہ سعد رفیق کی زیر صدارت اعلیٰ سطح کا اجلاس ہوا، جس میں فرید ایکسپریس کو 18 کوچز کے ساتھ 22 دسمبر سے چلانے کا فیصلہ کیا گیا۔

وزارت ریلوے کے مطابق ملکوال براستہ پنڈ دادنخان کے درمیان شٹل ٹرین سروس بھی رواں ماہ چلائی جائے گی، ٹرین میں مسافروں کے لئے صفائی، ٹائمنگ کا خاص خیال رکھا جائے گا۔ اجلاس میں ڈائریکٹوریٹ آف لینڈ مینجمنٹ کی تنظیم نو پر بھی غور کیا گیا۔

وزیر ریلوے نے اس سلسلہ میں سفارشات جلد مکمل کرنے کی ہدایت کی۔ وزارت ریلوے کے مطابق ریلوے پولیس میں کانسٹیبل، ہیڈ کانسٹیبل اور اے ایس آئی کے گریڈز کو پنجاب اور اسلام آباد پولیس کی سطح پر اپ گریڈ کیا جائے گا۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں