ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

چین نے ملٹری انٹیلی جنس سیٹلائٹیں خلاء میں بھیج دیں

چین نے ریموٹ سینسنگ صلاحیت کی حامل "یاوگان” ملٹری انٹیلی جنس سیٹلائٹیں خلاء میں بھیج دی ہیں۔

چین کی خبر رساں ایجنسی شین خوا کے مطابق 3 عدد "یاوگان۔36” سیٹلائٹوں کو "لانگ مارچ2D ”  راکٹ کے ساتھ صوبہ’ سیچووان’  کے ‘شی چنگ ‘سیٹلائٹ مرکز سے خلاء میں بھیج دیا گیا ہے۔

خلاء میں جانے کے بعد سیٹلائٹیں مدار میں طے شدہ پوزیشن پر پہنچ گئی ہیں۔

مذکورہ سیٹلائٹ فائر ‘لانگ مارچ راکٹ’ کے ساتھ 455 واں کامیاب ترسیلی فائر ہے۔

یاوگان۔36 سیٹلائٹوں کے پہلا گروپ 26 ستمبر کو، دوسرا   14 اکتوبر اور تیسرا  24 نومبر کو خلاء میں بھیجا گیا تھا۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں