ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

ترکیہ: توانائی کی محفوظ ترسیل کے شعبے میں میگا سرمایہ کاری

ترکیہ توانائی کی محفوظ ترسیل کے شعبے میں میگا سرمایہ کاری کر رہا ہے۔

استنبول کے علاقے سلیوری میں واقع یورپ کے گیس ذخیرہ کرنے کے سب سے بڑے ڈپو کی صلاحیت میں توسیع کا کام پوری رفتار سے جاری ہے۔

ابتدائی شکل میں 3،2 بلین مکعب میٹر  گیس ڈپو کرنے اور یومیہ 28 ملین مکعب میٹر پیداوار دینے کی صلاحیت کے حامل سلیوری قدرتی گیس ڈپو تنصیب کی صلاحیت میں اضافہ کر دیا گیا ہے۔

اس دائرہ کار میں تنصیب کے 18 کنوئیں کھُلے  کر کے اور سطح سمندر پر 2 پلیٹ فورم لگا کر تنصیب کی صلاحیت 4 بلین 60 ملین مکعب میٹر کر دی گئی ہے۔

اس طرح تنصیب ترکیہ کی سالانہ گیس کی ضروریات کے تقریباً 8 فیصد کو پورا کر سکے گی۔

تنصیب کی اپنی بجلی کی ضرورت کو 4،2 میگا واٹ انسٹالڈ وِنڈ ٹربائن کو پورا کرے گا۔

کل صدر رجب طیب ایردوان توسیع شدہ تنصیب کا افتتاح کریں گے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں