ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

سابق کپتان اظہر علی نے کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا

 کراچی:قومی ٹیم کے سابق کپتان اظہرعلی نے کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا،کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے اظہر علی نے کہا کہ (آج)ہونے والا کراچی ٹیسٹ ان کے کیرئیر کا آخری ٹیسٹ ہوگا،ریٹائرمنٹ کا اعلان کرتے ہوئے اظہرعلی آبدیدہ ہوگئے جب کہ اس دوران انہوں نے اپنے سینئرز اور ساتھیوں کا شکریہ ادا کیا.

قومی کرکٹر نے کہا کہ فینز نے کرکٹ کی وجہ سے بہت پیار دیا جس پر ان کا شکر گزار ہوں، درخواست کرتا ہوں اسی طرح پاکستان کرکٹ کو سپورٹ کرتے رہیں.

اظہر علی کا کہنا تھا کہ ہر چیز کے ختم ہونے کا وقت ہے، میں چار پانچ سال انجری کا شکار رہا، میری فیملی نے میرے کیرئیر کے لیے بہت قربانیاں دیں، امید ہے اب انہیں کافی ٹائم دے سکوں گا.

یاد رہے کہ اظہر علی نے 25سال کی عمر میں 2010میں آسٹریلیا کے خلاف ڈیبیو کیا تھا ، انہوں نے پاکستان کی جانب سے اب تک 96ٹیسٹ میچز کھیلے جس میں انہوں نے 7097رنز بنائے ہیں۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں