ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

 سانحہ اے پی ایس ملکی تاریخ کا غمناک ترین واقعہ ہے، وزیر داخلہ

constitution

اسلام آباد:وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ نے کہا ہے کہ سانحہ اے پی ایس ملکی تاریخ کا ایک غمناک ترین واقعہ ہے،

سفاک دہشت گردوں نے معصوم بچوں کو حملہ کر کے شہید کیا، آٹھ برس بعد بھی سانحہ کا زخم تازہ ہے،سانحہ آرمی پبلک سکول (اے پی ایس)کی برسی کے موقع پر پیغام میں رانا ثنا اللہ نے کہا کہ شہدا نے قوم کو دہشت گردی اور مذہبی انتہا پسندی کے خلاف یکجا ہونے کی راہ دکھائی، قوم نے ملکر ملک سے دہشت گردی کو شکست

دی، آج کا دن اے پی ایس شہداکی عظیم قربانیوں کی ہمیشہ یاد دلاتا رہے گا۔

دوسری جانب وزیر اعظم نے بھی سانحہ سقوط ڈھاکہ اور سانحہ اے پی سی پر اظہار افسوس کرتے ہوئے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ٹوئٹ کی ہے.

 

وزیراعظم نے سوشل میڈیا پیغام میں کہا کہ 16 دسمبر دہشت گردی کے خلاف پورے پاکستان کے ایک آواز ہونے کا دن ہے، یہ دن پوری دنیا کے لیے پیغام ہے کہ پاکستان نے دہشتگردی کے خاتمے کے لیے عظیم قربانیاں دی ہیں، ہماری یہ جدوجہد جاری ہے جو اس عفریت کے مکمل خاتمے تک اسی آہنی ارادے اور ثابت قدمی سے جاری رہے گی۔

وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ سانحہ میں شہید ہونے والے بچوں، والدین اور بہادر اساتذہ کو سلام اور خراج تحسین پیش کرتے ہیں، دعا ہے اللہ تعالی شہدا کے درجات بلند اور اہلخانہ کو صبرِ جمیل عطا کرے۔(آمین)۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں