ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

فرانس اور ارجنٹینا کل چمپین کے اعزاز کے لیے مدِ مقابل آئیں گی

دنیا کی طاقتور ترین فٹ بال ٹیم کا تعین کل ہو گا۔

قطر میں منعقدہ 2022 فیفا کپ  کے  فائنل میں کل فرانس اور ارجنٹینا مد مقابل آئیں گے۔

ٹورنا منٹ کے بڑے  ترین اسٹیڈیم لوزیل میں  کھیلا جانے والا یہ  میچ  شام 6 بجے شروع ہوگا۔

فرانس اور ارجنٹینا اس سے قبل دو۔ دو بار  عالمی  چمپین کا اعزاز حاصل کر چکے ہیں۔

ورلڈ کپ میں اب تک ارجنٹائن اور فرانس تین بار آمنے سامنے  آ چکے ہیں۔

ارجنٹینا نے 1930 اور 1978 میں گروپ میچز 1-0 اور 2-1 کے اسکور سے جیتے تھے جبکہ روس 2018 کے آخری 16 راؤنڈ میں فرانس نے  ارجنٹینا کو  4۔3 کے اسکور سے شکست دی تھی۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں