ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

اقلیتی برادری کو مکمل سیاسی اور مذہبی آزادی حاصل ہے، گورنر پنجاب

لاہور:گورنر پنجاب بلیغ الرحمن نے کہاہے کہ اقلیتی برادری کو مکمل معاشی، سیاسی اور مذہبی آزادی حاصل ہے۔

گورنر ہاوس میں کرسمس سے متعلق کیک کاٹنے کی تقریب کا انعقاد کیا گیا، جس میں گورنر بلیغ الرحمن، سینیٹر کامران مائیکل، بشپ آزاد مارشل اور ماڈریٹر چرچ آف پاکستان نے شرکت کی۔

تقریب کے دوران خطاب کرتے ہوئے گورنر پنجاب بلیغ الرحمن نے کہا کہ اقلیتیں ملکی ترقی کے لیے تمام شعبوں میں اہم کردار ادا کر رہی ہیں۔انہوں نے کہا کہ چیف جسٹس اے آر کارنیلیئس عظیم قانون دان اور آئین پاکستان بنانے والوں میں سرفہرست تھے۔

گورنر پنجاب کا مزید کہنا ہے کہ قائد اعظم محمد علی جناح نے تمام اقلیتوں کے لیے مساوی حقوق کا واضح اعلان کیا۔ان کا یہ بھی کہنا ہے کہ مسیحی بھائیوں کو کرسمس کے موقع پر دل کی گہرائیوں سے مبارکباد دیتا ہوں۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں