ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

جماعت اسلامی نظام کی تبدیلی کیلیے جدوجہد کر رہی ہے، خالد محمود خان

اسلام آباد:جماعت اسلامی آزاد جموںوکشمیرکے امیر ڈاکٹر خالد محمود خان نے کہاہے کہ جماعت اسلامی کشمیرکی آزادی اور نظام کی تبدیلی کی جدوجہد کررہی ہے، آزا د خطے کو اسلامی فلاحی ریاست بنا نا جماعت اسلامی کا ایجنڈا ہے۔

ڈاکٹر خالد محمود خان نے کہاکہ نریندرمودی مقبوضہ کشمیرمیں مظالم کی انتہاکررہاہے بیس کیمپ اور پاکستان کے حکمران کشمیرکی آزادی کے لیے حقیقی کردار ادا کریں،جماعت اسلامی آزاد خطے کو حقیقی بیس کیمپ بنانے کے لیے بھی اپنی ذمہ دارایاں ادا کررہی ہے۔

انہوں نے کہاکہ کشمیرکی آزادی اور اسلامی نظام کے قیام کے لیے جماعت اسلامی کے کارکن اور اراکین اپنی جان مال اوروقت لگائیں گے تو کامیابی ملے گی، اللہ کے بندوں تک اللہ کاپیغام پہنچانے کی کوشش کررہے ہیں، مقبوضہ کشمیر کے مظلوم عوام جماعت اسلامی کی طرف دیکھ رہے ہیں جماعت اسلامی صبح آزادی تک کشمیریوں کے شانہ بشانہ رہے گی۔

 ڈاکٹر خالد محمود خان نے کہاکہ جماعت اسلامی انبیاء کے مشن کی علمبردار ہے اورشہداء کشمیر کے مشن کی آمین ہے،جماعت اسلامی اللہ کی دھرتی پر اللہ کے دیے ہوئے نظام کے قیام اور غلبے کی جدوجہد کررہی ہے بندوں کو بندوں کی غلامی سے نکال کر اللہ کی بندگی میں دینے کی سعی کررہی ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں