لاہور:تحریک انصاف ( پی ٹی آئی ) کے رہنما فواد چودھری نے کہاہے کہ ہمیں مختلف جگہوں سے سفارشیں آ رہی ہیں آپ الیکشن نہ کرائیں ،ن لیگ اور باقی جماعتوں کو اب بھاگنا نہیں چاہئے مقابلہ کرنا چاہئے۔
فواد چوہدری نے کہاکہ پی ڈی ایم عوام میں جانے سے گھبرا رہی ہے، ہم نے ٹیسٹ میچ کو ٹی 20 بنا کر کھیلا ہے، عمران خان نے کل جو چھکا مارا پی ڈی ایم کو گیند ہی نظر نہیں آئی،جمعے کو دونوں اسمبلیاں تحلیل کررہے ہیں۔
رہنما پی ٹی آئی کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی کے ساتھ عوام کی طاقت کھڑی ہے،سپیکر قومی اسمبلی کے پاس ہمارے 123 استعفے پڑے ہیں،ان استعفوں کو پاس کریں، پیپلزپارٹی کے پاس کوئی امیدوار نہیں، انہوں نے کیا الیکشن لڑنا ہے ، ن لیگ الیکشن کمشنر کو اپنے پارٹنر کے طور پر استعمال نہ کرے۔
انہوں نے کہا کہ ہم اپنی حکومتیں توڑ کر عوام کے پاس جارہے ہیں کسی اور ملک میںایسا ہوتا تو فوی انتخابات کرادیئے جاتے ۔ پی ڈی ایم 13جماعتوں کا اتحاد چوں چوں کا مربہ ہے، کوئی اور اپوزیشن ہوتی تو وہ اسے ویلکم کہتی ، نام نہاد پی ڈی ایم کی دوڑیں لگی ہوئی ہے ۔
