
ماسکو:روسی فوج نے تصدیق کی ہے کہ اس نے یوکرین میں شروع کیے گئے شدید حملوں کے ذریعے غیر ملکی ہتھیاروں کی کھیپ کو یوکرین کی افواج تک پہنچنے سے روک دیا تھا اور اسی حملہ کی وجہ سے پورے ملک میں بجلی معطل ہوگئی تھی۔
غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق روس کی وزارت دفاع نے کہا کہ درست ہتھیاروں کے ساتھ ایک بڑا حملہ جمعہ 16 دسمبر کو کیا گیا جس میں ملٹری کمانڈ سسٹم، ایک ملٹری اور انڈسٹریل کمپلیکس اور یوکرینی توانائی کے مقامات کو نشانہ بنایا گیا۔ حملوں سے توانائی کی تنصیبات اور فوجی انتظامی تنصیبات کو بھی نقصان پہنچا۔
انہوں نے مزید کہا کہ ہم نے اس حملے سے اپنا مقصد حاصل کر لیا اور تمام شناخت شدہ سائٹس کو نشانہ بنایا گیا ہے۔اپنی بات جاری رکھتے ہوئے انہوں نے کہا ہڑتال کے نتیجے میں غیر ملکی ساختہ ہتھیاروں اور گولہ بارود کی کھیپ کو روک دیا گیا۔ اس کے علاوہ جنگی علاقوں کی طرف یوکرینی افواج کے ذخائر کی پیش رفت بھی روک دی گئی اور ہتھیاروں کی تیاری اور مرمت کے کام کو معطل کر دیا گیا ۔
یاد رہے یوکرین نے جمعہ کو اعلان کیا کہ اسے نئے روسی میزائل حملوں کا نشانہ بنایا گیا ہے، جس کی وجہ سے دارالحکومت کیف میں پانی کی بندش اور پورے ملک میں بجلی سے محرومی پیدا ہو گئی ہے۔