یوکرینی صدر ولودیمیر زیلنسکی نے کہا ہے کہ روسی حملوں سے ہمارے توانائی کے ذرائع بری طرح سے متاثر ہوئے ہیں جس کے نتیجے میں کیئف کے بیشتر علاقے بجلی سے محروم ہیں۔
زیلنسکی نے ٹیلی گرام پر اپنے ویڈیو پیغام میں بتایا کہ روسی فوج نے جمعے کے روز یوکرین کے متعدد علاقوں پر بمباری کی جس کی وجہ سے توانائی کے ذرائع کو نقصان پہنچا ہے۔،ملک کے بیشتر حصوں میں پانی اور بجلی کی فراہمی دشوار ہو گئی ہے کیئف میں صورت حال قدرے خراب ہے جبکہ یہی حال لیویو اور دیگر علاقوں کا بھی ہے۔
یوکرینی صدر نے فضائی دفاعی نظام کے حوالے سے اتحادی ممالک سے مزید مدد کا بھی مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ روسی دہشتگردی کے خلاف یہ مدد ہمارے ہاتھ مضبوط کر سکتی ہے۔