ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

اہم شخصیات کے کیسز کی سماعت کرنیوالی احتساب عدالت کے جج کا تبادلہ

 اسلام آباد:وفاقی دارالحکومت میں اہم شخصیات کے کیسز کی سماعت کرنے والی احتساب عدالت کے جج کا تبادلہ کردیا گیا۔ 

ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج ناصر جاوید رانا کو احتساب عدالت اسلام آباد کا جج تعینات کردیا گیا ہے۔ اسلام آباد ہائی کورٹ کی سفارش پر وزارت قانون نے تعیناتی کی منظوری دے دی ہے اور ان کے بطور جج احتساب عدالت کا نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا ہے۔ 

نوٹیفکیشن کے مطابق ناصر جاوید رانا کی تعیناتی 3 سال کے لیے کی گئی ہے۔واضح رہے کہ احتساب عدالت میں سابق صدر آصف علی زرداری ، فریال تالپور، شاہد خاقان عباسی، مفتاح اسماعیل و دیگر کے کیسز احتساب عدالت میں زیر سماعت ہیں۔

اس سے قبل اعظم خان احتساب عدالت میں جج تعینات تھے ، مدت مکمل ہونے پر انہیں اسلام آباد ہائی کورٹ بھیجا گیا تھا۔ بعد ازاں ہائیکورٹ کی سفارش پر وزارت قانون نے جج اعظم خان کو اسپیشل جج سینٹرل تعینات کیا۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں