ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

ایم کیو ایم اور پی ایس پی رہنماؤں کی گورنر سندھ سے الگ الگ ملاقاتیں

کراچی: گورنر سندھ کامران ٹیسوری سے ایم کیو ایم اور پی ایس پی رہنماؤں نے الگ الگ ملاقاتیں کی ہیں۔

گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری سے پاک سرزمین پارٹی کے سربراہ سید مصطفی کمال نے گورنر ہاؤس میں ملاقات کی ۔اس موقع پر پاک سرزمین پارٹی کے سینئر رہنماا نیس قائم خانی بھی موجودتھے ۔

ملاقات میں ملک کی مجموعی صورتحال اور کراچی کو درپیش مسائل، تعمیر و ترقی کے ضمن میں اٹھائے گئے اقدامات اور باہمی دلچسپی کے دیگر امور پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔

بعد ازاں گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری سے  معروف سیاست دان  ڈاکٹر فاروق ستار  نے  گورنر ہاؤس میں ملاقات کی، جس میں ملک و صوبہ کی سیاسی صورتحال ،شہر قائد کے ترقیاتی منصوبوں پر بات چیت کی گئی۔ ملاقات میں کراچی کے انفرا اسٹرکچر کی بحالی ،اس ضمن میں مربوط  اقدامات اور باہمی دلچسپی کے دیگر امور پر بھی  تبادلہ خیال کیا گیا۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں