ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

 بھارت کا ہندو قوم پرست ریاست بننے کا خطرہ ہے،امریکی رکن کانگریس

 واشنگٹن:امریکا کے رکن کانگریس اینڈی لیون نے کہا ہے کہ بھارت سیکولر جمہوریت کے بجائے ہندو قوم پرست ریاست بننے کے خطرے سے دوچار ہے۔،

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق امریکی ایوان نمائندگان میں اظہار خیال کرتے ہوئے اینڈی لیون نے کہاکہ بھارت میں مسلمان، ہندو، مسیحی اوردیگر عقائد کے لوگوں کے حقوق کاتحفظ کرنا ہوگا،اینڈی لیون نے اس سے قبل کشمیر کے حق میں بیان دیتے ہوئے کہا تھا کہ کشمیر میں جو ہورہا ہے اس پر دنیا کو توجہ دینی چاہیے،

ان کا کہنا تھا کہ ویسے تو کشمیر خبروں میں نہیں ہے لیکن یہ ایک مثال ہے کہ کس طرح بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی انسانی حقوق اور جمہوریت کے معاملے میں بھارت کو غلط ڈگر پر لے جارہے ہیں۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں