ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

حکمرانوں کی کراچی سے اسلام آباد تک دوڑیں لگوا دی ہیں، فواد چوہدری

لاہور: تحریکِ انصاف کے مرکزی رہنما فواد چوہدری نے کہا ہے کہ ہم نے حکمرانوں کی کراچی سے اسلام آباد تک دوڑیں لگوا دی ہیں۔

فواد چوہدری نے کہا کہ پی ڈی ایم جوتوں کے بغیر الیکشن سے بھاگ رہی ہے۔شکست دیکھتے ہوئے وفاقی حکومت یونین کونسلز کی تعداد میں رد و بدل کا پروگرام بنا رہی ہے، یونین کونسلز کی تعداد میں رد و بدل کے پروگرام کا مقصد صرف الیکشن روکنا ہے۔

انہوں نے وفاقی حکومت کی جانب سے لاہور ہائیکورٹ میں توشہ خانہ سے متعلق تفصیلات پیش کرنے سے انکار کے حوالے سے کہا کہ حیرت کی بات ہے کہ جس حکومت کا اپنی اپوزیشن کے خلاف سارا مقدمہ ہی توشہ خانے کے تحائف ہر ہے وہ توشہ خانہ کی تفصیلات دینے سے کیوں بھاگ رہی ہے؟

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں