اسلام آباد: تحریکِ انصاف کے چیئرمین عمر ان خان کے وکیل بابر اعوان نے کہا ہے کہ 23 دسمبر کو اسمبلیاں توڑیں گے، 27 کلو میٹر کی حکومت گر جائے گی۔
بابر اعوان نے کہا کہ دونوں جھوٹے مقدمات تھے، ایک مقدمہ سینیٹر اعظم سواتی اور دوسرا عمران خان کے خلاف ہے، نئے تعینات ہونے والے جج صاحب کے سامنے اعظم سواتی پر ہونے والے ظلم سے آگاہ کیا جبکہ عمران خان کی ضمانت قبل از گرفتاری میں 10 جنوری تک توسیع ہو گئی ۔
بابر اعوان نے کہا کہ پراسیکیوٹر کہتے ہیں کہ بحث کرنی ہے اور بعد میں جج کے ٹرانسفر آرڈر آجاتے ہیں، جب بھی پاکستان کی حکومتیں ٹوٹنے کی بات ہو تو خوشی ہوتی ہے مگر پی ڈی ایم خوفزدہ ہے، عمران خان پر حملہ ہوا کیونکہ ڈر تھا کہ عمران خان اسلام آباد آیا تو انہیں گھر جانا پڑے گا۔
انہوں نے کہا کہ مولانا صاحب کے جلوسوں میں امدادی ٹینٹ کارپٹ کے طور پر استعمال ہو رہے ہیں، معیشت، ایوان، قانون سمیت تمام معاملات کا پی ڈی ایم نے بیڑا غرق کردیا۔
