ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

جنوبی وزیرستان:چیک پوسٹ پر حملہ، فورسز کی کارروائی میں ایک دہشتگرد جہنم واصل

وانا:جنوبی وزیرستان میں دہشت گردوں نے چیک پوسٹ پر حملہ کردیا جوابی کارروائی میں ایک دہشت گرد مارا گیا۔

پولیس ذرائع کے مطابق سٹی تھانہ وانا اور باغیچہ چیک پوسٹ پر دہشت گردوں نے گزشتہ رات حملہ کیا۔ پولیس ذرائع کا بتاناہے کہ 50 سے زائد دہشت گردوں نے چیک پوسٹ پر حملہ کیا جس دوران فورسز سے فائرنگ کے تبادلے میں ایک دہشتگرد ہلاک ہواجبکہ ایک سکیورٹی اہلکار زخمی ہوا۔ 

پولیس ذرائع کے مطابق پولیس اورایف سی کی جوابی کارروائی کے بعد دہشت گرد فرار ہوگئے جب کہ مارے گئے دہشتگردکی نعش تحویل میں لے لی گئی ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں