ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

سیاسی انا اور ضد کی وجہ سے ملک خسارے میں جا رہا ہے، شیخ رشید

 راولپنڈی: عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ سیاسی انا اور ضد کی وجہ سے ملک خسارے میں جا رہا ہے۔

سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری بیان میں انہوں نے کہا کہ ملک مزید سیاسی عدم استحکام اور فاشزم کی طرف جا رہا ہے۔

 

اتحادی حکومت پر تنقید کرتے ہوئے شیخ رشید نے کہا کہ پہلے کہتے تھے اسمبلیاں توڑیں تو الیکشن کروا دیں گے، اب کھیلیں گے نہ کھیلنے دیں گے کی پالیسی پر آ گئے ہیں۔

سابق وزیر داخلہ نے مزید کہا کہ سیاسی انا اور ضد کی وجہ سے ملک خسارے میں جا رہا ہے،حکومت کا اعتماد یا عدم اعتماد اُس کے گلے پڑے گا اور رسوائی ہوگی۔

شیخ رشید نے کہا کہ قوم کی بکنے اور بکنے والے ہر ممبر پر نظر ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں