ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

شہباز گل کے خلاف مقدمہ ختم کرنے کیلئے بلوچستان ہائیکورٹ میں درخواست دائر

کوئٹہ:مسلح افواج اوراداروں کے خلاف بیان پر پاکستان تحریک انصاف کے رہنما شہباز گل کے خلاف درج مقدمہ ختم کرنے کے لئے بلوچستان ہائیکورٹ میں درخواست جمع کرادی گئی۔

شہباز گل کے خلاف درج مقدمہ ختم کرنے کے لئے بلوچستان ہائی کورٹ میں انصاف لائرز فورم کی جانب سے درخواست دائر کی گئی۔

عدالت نے شہباز گل پر درج مقدمے کے خاتمے کے لئے درخواست سماعت کے لئے منظور بھی کرلی ۔پاکستان تحریک انصاف کے رہنما شہباز گل کے وکیل اقبال شاہ ایڈووکیٹ نے کہا کہ سینیٹر اعظم سواتی کی طرح شہباز گل کے خلاف کے بھی بلوچستان میں ایف آئی آر درج کی گئی تھی ، جس کو ختم کرنے کے لئے بلوچستان ہائی کورٹ میں درخواست جمع کرادی گئی ہے۔

واضح رہے پاک افواج اور اداروں کے خلاف بیان بازی پر پی ٹی آئی رہنما شہباز گل کے خلاف بلوچستان کے ضلع قلعہ عبداللہ میں عزیز اللہ نامی شہری نے مقدمہ درج کرایا ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں