دوحہ:قطرنے مالی سال 2023 کے بجٹ کی منظوری دے دی ہے۔اس میں آمدن کا تخمینہ 228 ارب ریال (62.64 ارب ڈالر) اور اخراجات کا تخمینہ 199 ارب ریال لگایا گیا ہے۔
قطرکی سرکاری خبررساں ایجنسی کے مطابق آیندہ مالی سال کے دوران میں 29 ارب ریال کا فاضل بجٹ ہوگا۔اس خلیجی ریاست نے اتوار کواختتام پذیرہونے والے 2022 کے ورلڈ کپ کی کامیاب میزبانی کی ہے۔اس نے رواں مالی سال کی تیسری سہ ماہی میں 30 ارب ریال کے فاضل بجٹ کی اطلاع دی تھی۔اس میں اس سال تیل اورگیس کی آمدن اورتوانائی کی عالمی سطح پرزیادہ قیمتوں کی وجہ سے اضافہ ہوا ہے۔
