اطلاع ملی ہے کہ مشرقی لبنان کی وادی بیکا کی ایک جیل سے 26 قیدی فرار ہو گئے ہیں ۔
لبنان کی سرکاری ایجنسی این این اے کی خبر کے مطابق وادی بیکا کی کب جینین جیل میں قید 26 قیدی صبح کے وقت وینٹی لیشن شافٹ سے فرار ہوگئے۔
واقعے کے بعد سیکیورٹی فورسز کی جانب سے شروع کیے گئے آپریشن میں اب تک ایک قیدی کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔
رپورٹ میں بتایا گیا کہ فرار ہونے والے زیادہ تر قیدی سامان اور اسلحے کی اسمگلنگ کے جرم میں قید تھے۔