ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

نیوزی لینڈ کیخلاف سیریز کیلئے قومی ٹیم میں تبدیلیوں کا امکان

لاہور: نیوزی لینڈ کے خلاف ٹیسٹ سیریز کے لیے پاکستانی سکواڈ میں تبدیلیاں کیے جانے کا امکان ہے۔

 ذرائع پاکستان کرکٹ بورڈ کے مطابق پاکستان کے ٹیسٹ سکواڈ میں ردو بدل متوقع ہے اور سکواڈ کو حتمی شکل دینے کے لیے مشاورتی عمل جاری ہے۔

 ذرائع کا بتانا ہے کہ فاسٹ بالرز کی فٹنس رپورٹس کے جائزے کے بعد سکواڈ کا اعلان کیا جائے گا۔ پاکستان کے ٹیسٹ سکواڈ میں شامل کھلاڑی 23 دسمبر کو کراچی میں اکٹھے ہوں گے، نیوزی لینڈ ٹیسٹ سکواڈ کل صبح کراچی پہنچیگا اور پاکستان اور نیوزی لینڈ کی ٹیموں کے درمیان پہلا ٹیسٹ 26 دسمبر سے شروع ہو گا۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں