ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

کراچی پولیس بھتوں اور منشیات کے دھندوں میں مصروف ہے ،حلیم عادل

کراچی: تحریک انصاف ( پی ٹی آئی ) کے رہنما حلیم عادل نے کہا ہے کہ کراچی پولیس بھتوں اور منشیات کے دھندوں میں مصروف ہے، ایڈیشنل آئی جی جاوید عالم اوڈھو ملزمان سے مزاحمت نہ کرنے کا فرمان جاری کرچکے ہیں۔

حلیم عادل نے کہا کہ  جاوید عالم اوڈھو اور غلام نبی میمن شہر میں قتل کی وارداتوں کے ذمہ دار ہیں کراچی میں ایک بار پھر خون کی ہولی کھیلی جارہی ہے، پولیس کالے دھن کمانے میں مصروف ہیں اور پولیس والے سرکار کو بھتہ پہنچانے میں مصروف ہے سندھ تباہ ہوگیا ہے امن امان کی صورتحال انتہائی خراب ہے۔

 حلیم عادل نے کہا کہ جناح اسپتال میں ایم ایل او لاش لے جانے کی اجازت نہیں دے رہا ہے ہر جگہ سیاست چل رہی عوام کو کوئی رلیف نہیں مل رہا ایم کیو ایم اور پیپلز پارٹی شہر کراچی میں قتل و غارت پر خاموش تماشائی بنے ہوئے ہیں ایم کیو ایم اور پیپلز پارٹی کی حکومتوں کا جلد خاتمہ  ہونے والا ہے۔

انہوں نے کہا کہ  دوسری جانب سندھ کے عوام پر سیاست کرنے والے آصف علی زرداری سیاسی بولیاں لگوانے میں مصروف ہیں بیرونی امداد اور سندھ کے سیلاب متاثرین کا پیسہ لیکر زرداری اپنے درباریوں کے ہمراہ پنجاب میں موجود ہے، قائد عوام کے پیروکار عوام سے بھاگ رہے ہیں۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں