ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

 اسلام آباد ایئرپورٹ پر مسافر کے پیٹ سے ہیروئن بھرے کیپسول برآمد

 اسلام آباد:اینٹی نارکوٹکس فورس(اے این ایف) نے اسلام آباد سے شارجہ جانے والے مسافر کے پیٹ سے ہیروئن بھرے کیپسول برآمد کرلئے۔

ترجمان اے این ایف کے مطابق منشیات کے خلاف کارروائیاں ملک بھر میں جاری ہیں۔ اس سلسلے میں اسلام آباد انٹرنیشنل ائیرپورٹ پر فلائٹ نمبر PA-212 سے شارجہ جانے والے خیبر کے رہائشی ملزم کے پیٹ سے 53 ہیروئن بھرے کیپسولز برآمد کرلئے گئے ۔

دوسری کارروائی میں فیصل آباد ایئرپورٹ فلائٹ نمبر FZ 372 سے بحرین جانے والے ملزم کے ٹرالی بیگ سے 1 کلو 830 گرام میتھ آئس برآمد کرلی۔ گرفتار ملزم منڈی بہائو الدین کا رہائشی ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں