ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

امریکا یوکرین کو ایک کروڑ 85 ارب ڈالرز اضافی امداد فراہم کرے گا

 واشنگٹن:امریکی وزیرخارجہ انٹونی بلنکن نے کہا ہے کہ امریکا، یوکرین کو ایک ارب 85کروڑ ڈالرکی اضافی امداد فراہم کرے گا،

امریکی وزیرخارجہ  کا کہنا تھا کہ  امریکا یوکرین کو پیٹریاٹ ائیرڈیفنس سسٹم دے رہا ہے،امریکی وزیر خارجہ کے مطابق امریکا کی جانب سے یوکرین کو دی جانے والی امداد میں ایک ارب ڈالر کی امداد پیٹریاٹ ائیرڈیفنس سسٹم کی مد میں جبکہ 85کروڑ ڈالر سیکورٹی امداد کی مد میں دیے جائیں گے۔

دوسری جانب روس نے امریکی پیٹریاٹ ائیرڈیفنس سسٹم یوکرین کو دینے پر پیٹریاٹ سسٹم کو ترجیحا نشانہ بنانے کا اعلان کر رکھا ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں