ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

حکمرانوں نے قوم کو بحرانوں میں مبتلا کر دیا ، مولانا عبدالحق ہاشمی

ruling class

کوئٹہ:امیر جماعت اسلامی بلوچستان مولانا عبدالحق ہاشمی نے کہاکہ حکمرانوں نے قوم کو بحرانوں میں مبتلا کر دیا توانائی بحران ،معاشی بحران ،سیاسی بحران سب ناکام نااہل حکمرانوں کا پیدا کردہ ہے خودشاہ خرچیاں ،فضول خرچیاں کر رہے ہیں عوام سے ہر وقت قربانی مانگ رہی ہوتی  ہیں۔

مولانا عبدالاحق ہاشمی نے کہا کہ  پی ڈی ایم  اور پی ٹی آئی دونوں ایک سکے کے دورخ ہیں،   مارکیٹیں اور ریسٹورنٹس رات8بجے اور شادی حال رات 10بجے بند کرنے کے وفاقی کابینہ کے فیصلے کو تاجر برادری نے مسترد کردیا ہے۔

انہوں نے کہاکہ جماعت اسلامی بھی تاجر برادری کے ساتھ کھڑی ہے ۔ توانائی بحران کو بہانہ بنا کر حکومت عوام سے روزگار چھیننے کی کوشش کررہی ہے۔ حکومت اگر سنجیدگی سے توانائی بحران کا خاتمہ کرنا چاہتی ہے تو اداروں کی کارکردگی کو بہتر بنانے ، عوام کو تنگ نہ کیا جائے۔

رہنما جماعت اسلامی  پاکستان نے کہا کہ پی ٹی آئی اور پی ڈی ایم کی سیاسی محاذ آرائی کی وجہ سے عوام بے یار و مددگار ہیںبلوچستان کے مسائل ومشکلات سننے وحل کرنے والا کوئی نہیں ۔پارٹیوں کو پراپرٹیاں بنانے والے عوام کے خادم نہیں ہوسکتے۔بلوچستان کے عوام کی محرومیوں کا ازالہ وقت کی اہم ضرورت ہے۔

انہوں نے کہاکہ لولی پاپ،خیرات نہیں حقوق دیے جائیں۔بلوچستان کی پارٹیوں نے بھی وفاق کی طرح عوام کو حالات کے رحم وکرم پر چھوڑ کر مایوس کر دیا ہے۔ سیلاب متاثرین شدید سردی میں منتظر ہیں کہ حکومت کب ان کی فریاد سنے گی مگر بد قسمتی سے حکومت کی ترجیحات میں صرف اقتدار کے حصول کی جنگ کے سوا کچھ نہیں۔ لوگوں کے مسائل میں کمی کی بجائے مزید اضافہ ہوگیا ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں