ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

روس میں گیس پائپ لائن میں آگ لگنے کے باعث دھماکے، 3مزدور ہلاک ، ایک زخمی

ماسکو:روس کے وسطی علاقے میں مرمتی کام کے دوران گیس پائپ لائن میں دھماکے کے نتیجے میں تین مزدور ہلاک جبکہ ایک زخمی ہوگیا،

غیر ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق 1980کی دہائی میں بنائی جانے والی برآمدی گیس پائپ لائن سے یوکرین کو گیس کی سپلائی کی جاتی ہے جبکہ اسی پائپ لائن کے ذریعے گیس کو مغربی سائبیریا سے یورپ تک پہنچایا جاتا ہے۔

حکام کے مطابق پائپ لائن میں دھاکے اور آگ لگنے کی وجہ زیر زمین گیس پائپ لائن میں لیکیج تھی، حادثہ پائپ لائن کی مرمت کے دوران پیش آیا جبکہ حادثے کے نتیجے میں ہلاک ہونے والے افراد مزدور تھے جو مرمتی کام میں مصروف تھے۔

رپورٹس کے مطابق حادثے کے باعث یورپ کو محدود مقدارمیں جانے والی روسی گیس کی ترسیل معطل ہوگئی ہے اور یہ واضح نہیں کہ پائپ لائن کے ذریعے گیس کی ترسیل کب دوبارہ شروع ہوسکتی ہے، حکام اس پرکام کررہے ہیں۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں