ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

گورنر کو تبدیل کیا جائے، اسپیکر پنجاب اسمبلی کا صدر کو خط

 لاہور: اسپیکر پنجاب اسمبلی سبطین خان نے گورنر کی تبدیلی کے لیے صدر مملکت کو خط لکھ دیا۔

پاکستان تحریک انصاف کے ذرائع نے اسپیکر کی جانب سے صدر مملکت کو ارسال کیے گئے خط کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ خط میں گورنر بلیغ الرحمان کی جانب سے غیر آئینی اقدام کی نشاندہی کی گئی ہے۔

ذرائع کے مطابق اسپیکر نے صدر مملکت سے گورنر پنجاب کو تبدیل کرنے کی درخواست بھی کی اور استدعا کی کہ گورنر صدر کا نمائندہ ہے اسے آئین شکنی پر مبنی اقدامات سے روکا جائے۔

قبل ازیں یہ اطلاع سامنے آئی تھی کہ سبطین خان گورنر کے مس کنڈکٹ کے خلاف صدر پاکستان کو خط لکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔

 

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں