ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

 گیمبیا میں حکومت گرانے کی کوشش ناکام، 4فوجی اہلکار گرفتار

سینیگال:افریقی ملک گیمبیا میں حکومت گرانے کی کوشش ناکام بنادی گئی،

غیرملکی میڈیا کے مطابق حکومت گرانے کی سازش میں ملوث 4فوجی اہلکاروں کو گرفتار کیا گیا ہے، صدر ایڈاما بیرو کی حکومت گرانے کی کوشش کرنے والے 3اہلکار فرار ہوگئے ،حکومت نے جاری بیان میں کہا ہے کہ امن و امان سمیت تمام صورتحال مکمل کنٹرول میں ہے اور کسی کو گھبرانے کی ضرورت نہیں ، تاہم ابھی تک واضح نہیں ہوسکا کہ بغاوت کی اس کوشش کے پیچھے کون ملوث تھا۔

یاد رہے کہ گیمبیا مغربی افریقہ کا ایک مستحکم ملک ہے جو اپنے ساحلوں اور جنگلی حیات کی وجہ سے سیروتفریخ کیلئے بے حد مقبول ہے ۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں